تجھے کیا کے معنی

تجھے کیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تُجھے + کِیا }

تفصیلات

١ - تجھ کو کیا غرض۔, m["تو کیوں دخل دیتا ہے"]

اسم

متعلق فعل

تجھے کیا کے معنی

١ - تجھ کو کیا غرض۔

شاعری

  • کسی کے ہجر کا چھلاّ کسی وصال کی چھاپ
    بچھڑ کے مجھ سے تجھے کیا ملا دکھا تو سہی!
  • مرے ہم سفر‘ تجھے کیا خبر!
    یہ جو وقت ہے کسی دُھوپ چھاؤں کے کھیل سا
    اِسے دیکھتے‘ اِسے جھیلتے
    مِری آنکھ گرد سے اَٹ گئی
    مِرے خواب ریت میں کھوگئے
    مِرے ہاتھ برف سے ہوگئے
    مِرے بے خبر‘ ترے نام پر
    وہ جو پُھول کھلتے تھے ہونٹ پر
    وہ جو دیپ جلتے تھے بام پر‘
    وہ نہیں رہے
    وہ نہیں رہے کہ جو ایک ربط تھا درمیاں وہ بکھر گیا
    وہ ہَوا چلی
    کسی شام ایسی ہَوا چلی
    کہ جو برگ تھے سرِ شاخِ جاں‘ وہ گرادیئے
    وہ جو حرف درج تھے ریت پر‘ وہ اُڑا دیئے
    وہ جو راستوں کا یقین تھے
    وہ جو منزلوں کے امین تھے
    وہ نشانِ پا بھی مِٹا دیئے!
    مرے ہم سفر‘ ہے وہی سفر
    مگر ایک موڑ کے فرق سے
    ترے ہاتھ سے مرے ہاتھ تک
    وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
    کئی موسموں میں بدل گیا
    اُسے ناپتے‘ اُسے کاٹتے
    مرا سارا وقت نکل گیا
    تو مِرے سفر کا شریک ہے
    میں ترے سفر کا شریک ہوں
    پہ جو درمیاں سے نکل گیا
    اُسی فاصلے کے شمار میں
    اُسی بے یقیں سے غبار میں
    اُسی رہگزر کے حصار میں
    ترا راستہ کوئی اور ہے
    مرا راستہ کوئی اور ہے
  • تجھے کیا خبر ہے کہ رات بھر تجھے دیکھ پانے کو اک نظر
    رہا ساتھ چاند کے منتظر تری کھڑکیوں سے اُدھر کوئی
  • مرے ساتھ چلنے والے تجھے کیا ملا سفر میں
    وہی دکھ بھری زمیں ہے وہی غم کا آسماں ہے
  • تجھے کیا بتاوں کہ دل میں کیوں طلب جراحت یاس ہے
    یہ حدیث لذت عشق ہے کہ برون فہم و قیاس ہے
  • سبھوں کو مے‘ ہمیں خونناب دل پلانا تھا
    فلک ہمیں پہ تجھے کیا یہ زہر کھانا تھا
  • بن سر ڈھپے ہوے تجھے کیا چاہیے بھلا
    بوٹا سے قد پہ اس بڑے آنچل کی اوڑھنی
  • دل کوں کیوں ہمنا کے کرتا ہے کباب
    پاکبازوں سیں تجھے کیا خار ہے
  • غیر مجلس سے جو میں اسکو اٹھاتا ہوں تو وہ
    یہی کہتا ہے کہ جا بھی تجھے کیا بیٹھا ہوں

محاورات

  • تو تیلی کا بیل تجھے کیا سیر لگا رہو (گھاس) گھانی سے