تحنیک کے معنی
تحنیک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَح + نِیک }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧١ء میں "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
["حنک "," تَحْنِیک"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تحنیک کے معنی
١ - شہد یا کوئی اور میٹھی چیز پہلے پہل (نوزائیدہ بچے کے) منہ میں دینا۔
"تحنیک ہلکا سا مسہل ہے تا کہ بچے کا پیٹ صاف ہو ہمارے ملک میں شہد چٹاتے اور پھر گھٹی دیتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٣٢:٣)
٢ - [ فقہ ] مردے کے ڈھاٹا باندھنا، اس کی ٹھوڑی کے نیچے سے کپڑا لے جا کر سر پر باندھنا۔
عربی میں تحنیک ہے اس کا نام ہے یوں باندنے میں حفاظت تمام (١٧٧١ء، ہشت بہشت، ٧٩)