تحنث کے معنی

تحنث کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَحَن + نُث }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "ترجمہ، عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

["حنث "," تَحَنُّث"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تحنث کے معنی

١ - (حنث) گناہ ترک کرنے کا عمل، شب بیداری۔

"تحنث ترک حنث اور یہاں مراد ترک نوم بمعنی استیقاط ہے۔" (١٨٥١ء، (ترجمہ)، عجائب القصص، ٥٠٢:٢)

٢ - رات کو عبادت کرنا۔

"صحیح بخاری میں ہے کہ غار حرا میں آپ تحنث یعنی عبادت کیا کرتے تھے۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبی، ١٨٧:١)

Related Words of "تحنث":