تخمہ[1] کے معنی
تخمہ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تُخ + مَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٥ء میں "محلصنات" میں مستعمل ملتا ہے۔
["تخم "," تُخْمَہ"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تخمہ[1] کے معنی
١ - بدہضمی، سوئے ہضم کی بیماری، ضعف معدہ۔
"ہیضہ نہ ہو جائے تو نہایت زور اور شور کا تخمہ ہو جانے میں تو کوئی شک ہی نہ تھا۔" (١٩٢١ء، انور، ٢٣)
٢ - [ مجازا ] ہوس، ہوکا۔
"تکثیر ازواج کا تخمہ اکثر امرا کو ہوتا ہے۔" (١٩٠٧ء، امہات الامہ، ٢٥)
تخمہ[1] کے مترادف
ہیضہ
تخمہ[1] english meaning
["Indigestien","dyspepsin"]