تدبیر کار کے معنی
تدبیر کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَد + بِیر + کار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تدبیر| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| سے مشتق صیغہ امر |کار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : تَدْبِیر کاروں[تَد + بِیر + کا + روں (و مجہول)]
تدبیر کار کے معنی
١ - خوب فکر کرنے والا، تجویز سوچنے یا نکالنے والا مدّبر۔
"دلیلیں گردن کی. جس کی گردن موافق ہے وہ منصف اور تدبیر کار ہوگا۔" (١٨٠٣ء، گنج ،خوبی، ١٧٥)