تداخل پیما کے معنی

تداخل پیما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَدا + خُل + پَے (ی لین) + ما }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تداخل| کے ساتھ فارسی مصدر |پیمودن| سے مشتق صیغہ امر |پیما| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہے۔ ١٩٦٦ء، میں "حرارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : تَداخُل پَیماؤں[تَدا + خُل + پَے (ی لین) + ما + اوں (و مجہول)]

تداخل پیما کے معنی

١ - [ سائنس ] روشنی کے طول موج کو ناپنے کا آلہ۔

"مائکل سن نے. تو تداخل پیما. سے حرارتی شعاعوں کی بھی پیمائش کی تھی۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ٨٩٨)