تدوین کے معنی

تدوین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَد + وِین }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انتخاب کرنا","اکٹھا کرنا","ایڈٹ کرنا","تالیف کرنا","جمع کرنا","مدون کرنا","مرتب کرنا"]

دون تَدْوِین

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تدوین کے معنی

١ - جمع و ترتیب، تالیف۔

"آپ ہی کی تحریک و تحریر پر امیر خسرو کے کلام کی . تدوین شروع ہوئی۔ (١٩٤٦ء، ادبی تبصرے، عبدالحق، ١٩)

٢ - [ موسیقی ] گانے کے بولوں کا ترتیب دینا۔

"ایک اچھی موسیقی کی تدوین اس کے اظہار حتٰی کہ اس کی تحسین بھی ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٨٥)

٣ - ترتیب دینے یا مرتب کرنے کا عمل۔

"ایران میں آئینی حکومت (مشروطہ) اور پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ ملی) کے قیام اور دستور اساسی کی تدوین کے لئے شاہی فرمان جاری ہو گیا۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٦٥:٣)

تدوین english meaning

compilationediting[A ~ دیوان]burialcollectioncompositionediting [A دیوان]interment

Related Words of "تدوین":