تذکرہ نویس کے معنی
تذکرہ نویس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَذ + کِرَہ + نَوِیس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تذکرہ| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے مشتق صیغہ امر |نویس| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٦ء میں "مقالات شیرانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : تَذْکِرَہ نَوِیسوں[تَذ + کِرَہ + نَوی + سوں (و مجہول)]
تذکرہ نویس کے معنی
١ - علما ادبا اور شعرا وغیرہ مشاہیر کے حالات کا مؤلف، سوانح نگار۔
"تذکرہ نویس اپنے ہی حال و قال میں مست تھے۔" (١٩٤٦ء، مقالات شیرانی، ١٠٧)