ترسب کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Tarassub meanings and details
ترسب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَرَس + سُب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٩ء میں "آبپاشی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["رسب "," تَرَسُّب"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
ترسب کے معنی
١ - تہ نشیں ہو جانا، پانی کی تہہ میں چلا جانا۔
"دریا اٹ کو چڑوں کی شکل میں ایک جھیل میں لے جا کر برابر ڈالتا رہتا ہے پس ظاہر ہے کہ اسی طریقہ سے اٹ کا تالابوں میں ترسب ہوتا رہتا ہے۔" (١٩٤٩ء، آبپاشی، ١٥٢)