ترکیب استعمال
{ تَر + کی + بے + اِس + تِع (کسرہ ت مجہول) + مال }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ترکیب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |استعمال| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "سلک الدرر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ترکیب استعمال کے معنی
١ - کسی دوا وغیرہ کو استعمال کرنے کا طریقہ اور ہدایات۔
"ترکیب استعمال : تقریباً ایک تولہ اس اکسیری تیل کو سر میں جذب کریں۔" (١٩٣٧ء، سلک الدرر، ١٧)