تزلزل کے معنی

تزلزل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَزَل + زُل }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ رباعی مزیدفیہ کے باب تفعلل سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہلنا","بد دیانتی","بے راہی","حرکت کرنا","راہ راست سے بھٹکنا","کج راہی","ہولا جولی"]

زلزل تَزَلْزُل

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَزَلْزُلات[تَزَل + زُلات]

تزلزل کے معنی

١ - ہلنا، جنبش؛ ہلچل، اضطراب، افراتفری، ابتری۔

 تزلزل میں ہے ایوان خلافت تو اس ایوان کا پشتی بان ہو جا (١٩٣١ء، بہارستان، ١٤٤)

٢ - [ قدیم ] تموج، تلاطم، طوفانی حالت۔

 واں پانی کا نعرہ ہور آواز باد تزلزل تمام دریا میانے نہاد (١٦٤٩ء، خاور نامہ، ٣١٧)

٣ - زلزلہ، بھونچال۔

 یا تزلزل ہے زمین کوچۂ دلدار میں یا کوئی سر پھوڑنے والا پس دیوار ہے (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٣٣)

٤ - دگمگاہٹ، نااستواری، لغزش۔

"وہ برابر بلا کسی ادنٰی تزلزل کے یکساں قول و فعل کے ساتھ مصروف رہے۔"

٥ - فرق آنا، کمی ہونا۔

"اتقا اور پرہیز گاری میں کبھی تزلزل واقع نہ ہوا۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٦٢)

٦ - بے یقین، تردد۔

"جن کی نیتوں میں تزلزل اور تذبذب پایا ان کو نیک صلاحیں دیں۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٦٩)

٧ - ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا عمل، ہٹنا، (مجازاً) انحراف۔

"ان کے قلم نے اپنی فرضی شناسی سے مطلق تزلزل نہ کیا ہوگا۔" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٣٠)

تزلزل کے مترادف

ضلال

بدنیتی, بھونچال, تہلکہ, جنبش, حرکت, خیانت, زَلزَلَ, زلزلہ, ضلال, غبن, گمراہی, گڑبڑ, لزوش, کھلابلی, کھلبلی, ہلچل, ہلنا

تزلزل کے جملے اور مرکبات

تزلزل بیانی

تزلزل english meaning

[A ~ زلزلہ]a bank drafta bill of exchangean earthquakecommotionearthquaketrepidation (at death , etc.) [A ~زلزلہ]trepidation (at death, etc.)wavering

شاعری

  • جب دیکھو تب تربت عاشق جھکڑ سے ہے تزلزل میں
    عشق ہے باد صرصر گویا ان کی خاک اڑانے سے
  • خیال قد میں اس کے آہ و نالے میں اگر کھینچوں
    دو عالم میں ابھی پیش از قیامت اک تزلزل ہو
  • کہے شہر میں اس وضا غل ہوا
    تری سلطنت میں تزلزل ہوا
  • نمود ہے وہ تزلزل اسد کی آمد سے
    کہ رکن جڑسے اَکھیڑتے ہیں بحر محتث کے
  • تھرآتے تھے کفار تزلزل میں زمیں تھی
    تھا زور تو یہ اور غذا نان جویں تھی

محاورات

  • تزلزل (آشکار ہونا) پڑنا
  • تزلزل میں پڑنا

Related Words of "تزلزل":