تصرف کے معنی
تصرف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَصَر + رُف }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اپنی طرف سے کچھ شامل کرنا یا بنانا","دخل اندازی","دست اندازی","ردّو بدل","غیر زبان کے لفظ میں کمی بیشی کرکے استعمال کرنا","لوٹ پلٹ","کرامت (کرنا ہونا کے ساتھ)","کوئی کام شروع کرنا","ہیر پھیر"]
صرف تَصَرُّف
اسم
اسم کیفیت
اقسام اسم
- جمع : تَصَرُّفات[تَصَر + رُفات]
تصرف کے معنی
"برطانیہ دونوں مقامات یعنی جبرالٹر اور مالٹا پر تصرف چاہتی تھی۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٣٦١:٢)
"اس کے بعد متاخرین نے جو کچھ تصرف کیا وہ پایۂ اعتبار سے ساقط ہے۔" (١٩١٠ء، تاریخ نثر اردو، ٢٩٣:١)
جور و ستم ہوں لاکھ مگر اف نہ چاہیے اپنی طرف سے کوئی تصرف نہ چاہیے (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، مراثی، ٥٨:٢)
قدرت کا خزانہ ہے تصرف کے لیے تقدیر کے ٹکڑوں پہ قناعت کیسی (١٩٣٣ء، ترانہ یگانہ، ١٣٠)
"ان وقتوں کی حکومتوں کا یہی حال تھا - زیردستوں کے حقوق کا تصرف کرے۔" (١٨٦٦ء، مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز۔ ٢٣)
"سیر عنایت نبی کے تصرف میں ایک حرم بھی وہیں ناگپور میں تھیں۔" (١٩١٥ء، شجرات طیبات، ٥٦)
تری آنکھوں سے اوجھل وہ حیات نو ہے دنیا کی تصرف جس میں پنہاں ہے خدا کے دست قدرت کا (١٩٣١ء، بہارستان، ٦٣٧)
"یہ میرا ہی تصرف تھا کہ آپ پل پر سے نیچے اتر آئے۔" (١٩٤٠ء، مضامین رشید، ٢٤٣)
"محض دلچسپ مصروفیت کا دلدادہ ہونا میرے رگ و پے میں پیوست ہو گیا جس کا تصرف اب تک محسوس کرتا ہوں۔" (١٩٥٦ء، آشفتہ بیانی میری، ٣٢)
"اس کے ایک صوفی دوست محض اپنی ہمت کے تصرف سے جلتے ہوئے چراغ کو بجھا دیتے تھے۔" (١٩٥٣ء، حکماش اسلام، ٤٨٠:١)
تصرف کے مترادف
تبدل, قبضہ
اثر, اختیار, استعمال, اعجاز, اقتدار, برکت, تبدّل, تسلط, تغیّر, خرچ, دخل, رسوخ, صَرَّف, صرف, صرفہ, طاقت, عمل, قبضہ, قوت, معجزہ
تصرف کے جملے اور مرکبات
تصرف بے جا
تصرف english meaning
turningchanging; employmentuseapplication; possessionoccupancysway; holding at (one|s) disposaldisposal; expenditureexpenses; extravagance; diverting from (its) proper usemisapplication misappropriation embezzlement; powerinfluenceartcunning; supernatural power (as affected by holy men among Muslims)air gunchangedisposalExpenditureextravagancepop-gunpossessionpossession on.ftaking backtampering withUrduization (etc. of foreign word)use embezzlement
شاعری
- جور و ستم ہوں لاکھ مگر اف نہ چاہیے
اپنی طرف سے کوئی تصرف نہ چاہیے - نظر اک ایسے تصرف سے کی بہ لطف تمام
کہ محو ہوگئے اک مرتبہ سبھی آلام - تورہ بندی ہوئی تکلف سے
کھانے نکلے نئے تصرف سے - تورہ ہندی ہوئی تکلف سے
کھانے نکلے نئے تصرف سے - جو ایک شخص ہے بائیس صوبے کا خاوند
رہی نہ اس کے تصرف میں جوجداری کول - کہے تو ہم نشیں رنگ تصرف کچھ دکھاؤں میں
الگ بیٹھا حنا بندوں کو آنکھوں میں رچاؤں میں
محاورات
- تحت و تصرف میں لانا
- تصرف میں ہونا