تصویر کش کے معنی
تصویر کش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَص + وِیر + کَش }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ|تصویر| کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر|کشیدن| سے فعل امر |کش| بطور اسم فاعل استعمال ہوا۔ اردو میں ١٨٤٥ء کو"کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
تصویر کش کے معنی
١ - تصویر کھینچنے والا، مصور، فوٹو گرافر۔
"سیاحوں میں سے - کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا اور نہ اب تک کسی تصویر کش نے اپنا مصورہ (کیمرا) اس کی حدود میں لا کے لگایا ہے۔" (١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ١٩٠)