تصویر گاہ کے معنی
تصویر گاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَص + وِیر + گاہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تصویر| کے ساتھ فارسی اسم |گاہ| بطور لاحقہ ظرفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٥٨ء میں "ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَصْوِیر گاہیں[تَص + وِیر + گا + ہیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : تَصْوِیر گاہوں[تَص + وِیر + گا + ہوں (و مجہول)]
تصویر گاہ کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں تصویریں بنائی یا رکھی جاتی ہوں، نگار خانہ، تصویر خانہ۔
"شہر کی تصویر گاہوں کی دیواریں دلفریب نظاروں کے نقش و نگار سے مزین تھیں۔" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٢٤)