تعاقب کے معنی
تعاقب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَعا + قُب }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٢ء "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچھے آنا","پیچھا کرنا","پیچھے جانا","پیچھے جانا یا دوڑنا"]
عقب عَقْب تَعاقُب
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
تعاقب کے معنی
١ - پیچھا، بھاگتے ہوئے کا پیچھا کرنے کا عمل۔
"راستے میں اگر کوئی اور تعاقب کرتا ہوا ملا تو اسے پلٹا لے جاؤں گا۔" (١٩١٩ء، جویائے حق، ٢٣:٢)
تعاقب کے مترادف
پیچھا
پیچھا, پیروی, تاہ, عَقَبَ
تعاقب english meaning
followingpursuit; persecution; alternationalternatingalternate successionchaseimpotentpersecutionPursuit
شاعری
- نکلا تھا تجھے ڈھونڈنے اک ہجر کا تارا
پھر اس کے تعاقب میں گئی ساری جوانی - گھر سے خوشبو کے تعاقب میں نکلنے والو
میری مانند کہیں تم بھی نہ بے گھر ہونا - نکلا تھا تجھے ڈھونڈنے اک ہجر کا تارا
پھر اس کے تعاقب میں گئی، ساری جوانی - اڑتے بادل کے تعاقب میں پھروگے کب تک
درد کی دھوپ میں نکلا نہیں کرتے گھر سے