تعامل کے معنی

تعامل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعام + مُل }{ تَعا مُل }{ تعا + مُل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء میں "مکالمات سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٨ء میں "مضامین سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - آپس کا عمل، معاملہ، عام برتاؤ، باہم لین دین کرنا، رواج عام, m["دائمی عمل"]

عمل عَمَل تَعامُّل تَعامُل

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم مجرد

تعامل کے معنی

١ - اثر ڈالنا، متاثر کرنا؛ اثر قبول کرنا، متاثر کرنا۔

"جب دو یا دو سے زیادہ اشیا باہم مل کر ایک تیسری چیز پیدا کرتی ہیں مثلاً جب تانبا آکسیجن کے ساتھ مل کر تانبے کا آکسائیڈ بناتا ہے تو اس تغیر کی نوعیت اور نتیجے کے امتحان سے تعامل کرنے والی اشیا . کا پتا چلتا ہے۔" (١٩٧٥ء، غیر نامیاتی کیمیا، ١)

٢ - رد عمل، تاثر، عمل کی اثر اندازی، مختلف عملوں کے ٹکراؤ کی حالت۔

"یہ سب نتیجے ہیں قلب کی حرکب یا تنفس کی شرح میں حقیقی تغیر، خون کی تقسیم، اور جسم کے مختلف حصوں میں پٹھوں کی تنش کے بقول جیمس کے ان اور ن جیسے دیگر طبیعی تعاملات میں سے گزرتا ہی جذیہ ہے۔" (١٩٤٠ء، مکالمات سائنس، ١٨٧)

٣ - [ کیمیا ] ایک مادے کا دوسرے پر عمل کرنا، اثر کرنا، رد عمل۔

"فوٹو کیمیائی تعامل یعنی فوٹو کیمیکل ری ایکشن . یہ تعامل یعنی ری ایکشن ایسے ہیں جو فوٹو الیکٹرک اخراج کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔" (١٩٧١ء، الیکڑانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ١٨٧)

١ - آپس کا عمل، معاملہ، عام برتاؤ، باہم لین دین کرنا، رواج عام۔

"تمام بنی آدم کے تعامل سے اس یقین کو قوت ہوتی ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢١:١)

١ - آپس کا عمل، معاملہ، عام برتاؤ، باہم لین دین کرنا، رواج عام

Related Words of "تعامل":