تعدیل زمانہ کے معنی
تعدیل زمانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَع + دی + لے + زَما + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تعدیل| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |زمانہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٩ء میں "رسالہ اعمال کرہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تعدیل زمانہ کے معنی
١ - [ ہیئت ] دو وقتوں کے ملاپ کے وقت کی حالت۔
"جو تفاوت حقیقی اور غیرحقیقی دوپہر کے درمیان میں پایا جاتا ہے اس کو تعدیل زمانہ کہتے ہیں۔" (١٨٣٩ء، رسالہ اعمال کرّہ، ٣٦)