تعطل کے معنی
تعطل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَعَط + طُل }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب تفعل سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "ارکان اربعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیکار ہونا","عریب ہونا","آرام طلبی","بلا زیور ہونا","بیکار ہونا","بے کاری","خالی ہونا","روک دينا","رک جانا","کسی کام یا خدمت کا روک دینا"]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
تعطل کے معنی
"اس پر سب کا اتفاق تھا کہ آلات تنفس کے تعطل سے موت واقع ہوئی۔" (١٩٢٤ء، خونی راز، ٩٧)
"سرکاری ملازم جو کسی الزام میں معطل کیا جائے اس کے تعطل کی مدت چھ مہینے سے متجاوز نہ ہونی چاہیے۔" (١٩٠١ء، ارکان اربعہ، ٣٤)
"ان خاص امراضی کیفیات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جو درون افرازی نظام کے تعطل یا ہارمونز کے کارآمد نہ ہونے کی وجہ سے ظہور پذیر ہوئی ہیں۔" (١٩٣٤ء، ہمدرد صحت، جولائی، ٢٣)
"مجھے دلی کے کام کے تعطل کا بہت صدمہ ہے۔" (١٩٤٨ء، مکتوبات عبدالحق، ٢٩٨)
تعطل کے مترادف
التوا
التواء, بیکاری, سُستی, عَطَلَ, معطل, کاہلی
تعطل english meaning
discoveringfindinggaining [A ~ یافتن find]gettingIdlenessuspension