تعقیب کے معنی
تعقیب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَع + قِیب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٦٥ء میں "لوح محفوظ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیٹھ کر دُعا مانگنا","ایک کے بعد ایک کام کرنا","تاخیر کرنا","نماز پڑھنے کے بعد وظیفے یا دعا کے لئے بیٹھنا"]
عقب عَقَب تَعْقِیب
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تعقیب کے معنی
"سلام کے بعد عرصہ دراز تک تعقیب عصر میں مشغول ہوتے۔" (١٩٠٥ء، لمعۃ الضیا، ٣٤)
"ہیولٰی پر صورت کے افراد کی تعقیب و تبدیل سے ہولٰی کی حفاظت کرتی ہے۔" (١٩٠٠ء، علوم طبیعہ شرقی کی ابجد، ٢٩)
"ٹریس. کے مطالعے سے صاف طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ کرنٹ وولٹیج سے ٩٠ درجے کے بقدر لیگ (Lag) یعنی تعقیب کرتی ہے۔" (١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٢٣٥)
"اگر اسے بنظر انصاف پڑھا جاتا تو شاید تعقیبات اور تکملہ کی ضرورت پیش نہیں آتی۔" (١٩٧٢ء، رسالہ، بینیات، کراچی، مارچ، ٥)
تعقیب english meaning
Delayingdwarfishshortto do a thing after another