مکتب کے معنی
مکتب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَک + تَب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے، اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لکھنا","آموزش گاہ","بچوں کو مکتب میں بٹھانے کی تقریب","بسم اللہ کی رسم","پاٹھ شالا","تعلیم گاہ","درس گاہ","لکھنے کی جگہ","وہ جگہ جہاں بچوں کو ابتدائی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں","کتاب پڑھنے کی جگہ"]
کتب مَکْتَب
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : مَکْتَبوں[مَک + تَبوں (واؤ مجہول)]
مکتب کے معنی
طفل کا طفل رہا مکتب جاں میں پھر بھی دہر میں وقت کو استاد کیا تھا میں نے (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ٧٣)
"جناب مسیح علیہ الصلوٰہ و السلام کے مکتب درس میں صرف حلم و تحمل، صلح و عفو، قناعت، تواضع کی تعلیم ہوتی تھی" (١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ٢:١)
"بندوخان کا سارنگی کا اپنا مکتب ہے، کوئی سارنگی نواز ایسا نہیں ہے جس نے بندو خان کا انگ جان بوجھ کر یا بے جانے بوجھے نہ اپنایا ہو" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٣٧)
"مجھے اپنی مکتب خوب یاد ہے جو چار برس چار مہینے اور چار دن. دھوم دھام سے بچھراؤں میں منعقد ہوئی" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی، ستمبر، ١٥)
مکتب کے مترادف
دبستان
اسکول, دبستان, مدرسہ, نرسری
مکتب کے جملے اور مرکبات
مکتب الحقوق, مکتب العشائر, مکتب الصناعہ, مکتب اللسان, مکتب بحریہ, مکتب تنقید, مکتب حربیہ, مکتب حقوق, مکتب خانہ, مکتب خیال, مکتب داری, مکتب زراعت, مکتب سلطانیہ, مکتب صبیانی, مکتب صنائع, مکتب ملکی, مکتب ملکیہ, مکتب نشینی, مکتب نواب, مکتب طبی, مکتب فقہ, مکتب فکر, مکتب کا یار, مکتب کے لڑکے
مکتب english meaning
a writing-school; a school((Plural) مکاتب maka|tib) Elementary religious school(archaic) school(Plural) مکاتب maka`tib(Plural) مکاتب maka|tibacademy. [A~?????]elementary religious schoolschool (of thought, etc.)school (of thought,etc.)
شاعری
- اب جو دیکھیں تو بہت صاف نظر آتے ہیں
سارے منظر بھی‘ پس منظر بھی
لیکن اِس دیر خیالی کا صلہ کیا ہوگا؟
یہ تو سب بعد کی باتیں ہیں مِری جان‘ انہیں
دیکھتے‘ سوچتے رہنے سے بھلا کیا ہوگا؟
وہ جو ہونا تھا ہُوا … ہو بھی چُکا
وقت کی لوح پہ لِکھّی ہُوئی تحریر کے حرف
خطِ تنسیخ سے واقف ہی نہیں
بخت‘ مکتب کے رجسٹر کی طرح ہوتا ہے
اپنے نمبر پہ جو ’’لبیک‘‘ نہیں کہہ پاتے
اُن کا کھ عذر نہیں… کوئی بھی فریاد نہیں
یہ وہ طائر ہیں جنہیں اپنی نوا یاد نہیں - وقت کرتا ہے ہر سوال کو حل
زیست مکتب ہے امتحان نہیں - نھنا تھا سو جوں ٹک بڑھیا چاؤ سوں
لجا بھائے مکتب میں لک بھاؤ سوں - کیا تَعقّل کیا تَحَمّل کیا تبختر کیا وقار
طفل مکتب درس گاہ کا تیرے عقل اولیں - سجن مکتب میں جب آیا ہر اک کوں
ہوا ہے شوق تعلیم و تعلم - دفع امراض ہوس کا ہے وہ حکمت خانہ عشق
طفل مکتب جس مطب کا بو علی سینا کیا - تمن مکتب میں ننہواداں برہ بحٹاں سدا کرنے
سکاون علم شیخاں کوں نچھل کا ہی کون سکتا - پھرتے ہیں کھے پڑھے سودے میں مال و جاہ کے
طفل مکتب رہتے ہیں گنبد میں بسم اللہ کے - تبھی ہم تم پہ گل کھاتے تھے جوش مہر و الفت تھا
سبق تم جن دنوں مکتب میں پڑھتے تھے گلستان کا - کہ مکتب میں شہ بیٹ سب دیس بیس
ہوا عالم و شاعر و خوش نویس
محاورات
- طفل بمکتب نمیرود ولے برند
- گر ہمیں مکتب است و ایں ملا۔ کار طفلاں تمام خواہد شد