تعہد کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ta'ahhud meanings and details

تعہد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَہَہ + ہُد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٤ء میں "جنگ نامہ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اقرار کرنا","اقرار نامہ","ذمہ داری","عہد نامہ"]

عہد عَہْد تَعَہُّد

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تعہد کے معنی

١ - عہد، ذمہ داری۔

"اس تعہد سے حقوق اور درجہ بندی کی حفاظت بوجہ احسن کی جاتی ہے۔" (١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٤٣٠)

٢ - ٹھیکا، اجارہ۔

"سرکار عالی میں اس کا انتظام تعہد (ٹھیکہ) کے طور پر کیا جاتا ہے۔" (١٩٣٤ء، حیات محسن، ١٢)

٣ - [ فقہ ] اقرار نامہ، عہد نامہ، پابندی۔

"قیام کو نماز میں خوب ادا کرلے اور تعہد اس کا یاد رکھے۔" (١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ١٨:٢)

٤ - وعدہ، قول و قرار۔

"جب یہ بات سنی جھنجھلا کر کہنے لگے کہ وہ تعہد عالم بیچارگی و واماندگی میں تھا۔" (١٨٥٥ء، غزوات حیدری، ٢٢٠)

٥ - عقد (اردو قانونی ڈکشنری)۔

 تعہد کرآؤں نئے ملک کا پھراؤں تجھے ملک میں جا بجا (١٧٩٤ء، جنگ نامہ دو جوڑا، ١٥)

٦ - معاہدہ

تعہد کے جملے اور مرکبات

تعہد الیمانی

تعہد or ta'ahhud english Translation

a blue gema sapphireagreementassurancePromise

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!