تغوط کے معنی
تغوط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَغَوْ + وُط }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٩ء میں "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["غوط "," تَغَوُّط"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تغوط کے معنی
١ - رفع حاجت، قضائے حاجت کرنا، پائخانہ بھرنا۔
"ان کے ہاں صدہا استعارے ایسے لفظوں کی جگہ مستعمل ہونے لگے جیسے . بول و براز کے لیے قضائے حاجت، تفوط، تبزر وغیرہ۔" (١٨٧٩ء، مقالات حالی، ١٢٩:١)