تقریب کے معنی
تقریب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَق + رِیب }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ عربی سے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "داستان امیر حمزہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["احتمال (کرنا ہونے کے ساتھ)","چھوٹی سی شادی","دوست احباب کے اکھٹا کرنے کی وجہ","رشتہ داروں کے جمع ہونے کا باعث","شادی۔ ختنہ یا اور کوئی رسوم جب رشتہ دار جمع ہوں","قریب پہنچنے دینا","قریب کرنا","نزدیک آنا","نزدیک آنے دینا","وہ ذکر کسی کا جو ملاقات کرانے سے پہلے کیا جائے"]
قرب قریب تَقْرِیب
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَقْرِیبات[تَق + ری + بات]
تقریب کے معنی
"اے بہن یہ کوئی تقریب تھوڑی ہے . مجھے تو بات کرنی آتی نہیں اس لیے تم لوگوں کو بلا لیا۔"١٩٣٩ء، شمع، اے۔آر۔ خاتون، ٧٠
"اب تقریب الٰہی کی بنیاد نورانیت پر قائم ہوتی ہے یعنی عقل و نفس میں جس قدر نورانیت ہو گی اسی قدر وہ خدا سے قریب تر ہوں گی۔" (١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٨٤:٢)
"مولوی حمیدالدین صاحب کا ذکر الندوہ کے ایک پرچے میں ایک خاص تقریب سے آ چکا ہے۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٤٩:١)
"یہ قصہ چہار درویش کا ابتدا میں امیر خسرو نے اس تقریب سے کہا۔"
"انھوں نے بادشاہ سے سرسید کی تقریب کی کہ ان کے دادا کا خطاب ان کو ملنا چاہیے۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٥٢)
"چینی سب سے پہلی قوم ہے جس کو تمام جہاں میں یہ فخر حاصل ہے کہ انھوں نے واقعات قلمبند کرنے کے فن کی تقریب کی ہے۔" (١٨٨٩ء، رسال |حسن| ٢٣:٧)
"تم بھی اس طرف جاؤ تو فقیر صاحب اور دیگر عہدہ داران بندوبست سے جو تمھارے روشناس ہوں ان کی تقریب کرا دینا۔" (١٩١١ء، مکتوبات حالی، ٤٤٢:٢)
"خداوند کارساز کی بارگاہ میں قصر صلوۃ کی ایک عمدہ تقریب پیدا ہو گی۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢٦٥:٢)
تقریب کے مترادف
رسم, سبب, رسائی, قرب
باعث, پہنچ, تذکرہ, ذریعہ, ذکر, رسائی, ریت, سبب, سفارش, قرب, قَرَبَ, قربت, قرینہ, قیاس, موقع, نزدیک, نزدیکی, وجہ
تقریب english meaning
giving access (to)causing to approachbringing near; approaching; approximationproximity; approachaccess; commendingrecommending; mentioning (any one ) to another before meeting; recommendationmention; occasion; conjuncture; festive occasionfestival; ceremonyrite; causemeans; appearanceprobability; pretence; motiveany fragrant thingceremonyfestivalfestival ((Plural) تقاریب taqarib| تقریبات taqribat|)functionoccasion
شاعری
- وہ جو پھرتا ہے مجھ سے دور ہی دور
ہے یہ تقریب جی کے جانے کی - اسی تقریب اُس گلی میں رہے
منتیں ہیں شکستہ پائی کی!! - تقریب ہم نے ڈالی ہے اس سے جوئے کی اب
جو بن پڑے ٹک تو ہمارا ہی داؤ ہے - ہم نشیں کیجیو تقریب تو شب باشی کی
آج کر نشہ کا حیلہ میں مچل جاؤں گا - تقریب ہم نے ڈالی ہے اُس سے جُوئے کی اب
جو بن پڑے ہے ٹک تو ہمارا ہی داؤ ہے - آیا نہ بعد میرے تقریب فاتحہ سے
ناصاف دل ہے اب تک اے بدگمان تیرا - سیکھے ہیں مہ رُخوں کے لیے ہم مصوری
تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے - تقریب ہم نے ڈالی ہے اس سے جوے گی اب
جو بن پڑے ہے ٹک تو ہمارا ہی داؤ ہے