تماشا کے معنی

تماشا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَما + شا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بغور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بازی گری","بازیچہ اطفال","تعجب انگیزبات","دل لگی","دوستوں کے ساتھ پا پیادہ سیر کرنا","عجیب بات","عجیب و غریب بات","عجیب و غریب چیز","لغوی معنی باہم پیدل چلنا"]

مشو تَماشا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : تَماشے[تَما + شے]
  • جمع : تَماشے[تَما + شے]
  • جمع غیر ندائی : تَماشوں[تَما + شوں (و مجہول)]

تماشا کے معنی

١ - دید، نظارہ، دیکھنا۔

 تماشا کہ اے محوِ آسینہ داری تجھے کس تَمنّا سے ہم دیکھتے ہیں (١٨٦٩ء، دیوانِ غالب، ١٧٩)

٢ - دلچسپ منظر۔

 مختلف شکلوں میں اس کو جلوہ گر دیکھا کئے یہ تماشا ہم تو بیٹھے عمر بھر دیکھا کئے (١٩١٩ء، درشہوار، بیخود، ٩٩)

٣ - حالت، کیفیت۔

 ترے ہجر میں جان پر کھیلے کیا کیا تماشے رہے ہیں یہاں کیسے کیسے (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٣٢)

٤ - تفریح اور دل بستگی کا کھیل جس میں ناچ، گانا یا اُچھل کود ہو، ڈرامہ۔

"اس تماشا (ڈرامہ) کے حصے کر دیئے گئے۔" (١٩٣٩ء، ریزۂ مینا، ٩)

٥ - کرتب، شعبدہ، نمائش۔

"ولید بن عقبہ جو صحابی تھے کوفہ کے گورنر تھے ایک دفعہ ایک یہودی نے ان کے سامنے شعبدہ بازی کے تماشے دکھائے۔" (١٩٠٤ء، مقالاتِ شبلی، ١٩٥:١)

٦ - ہنسی کھیل، بازیچہ، آسان کام۔

"دنیا کی زندگی تو نرا کھیل تماشا ہے۔" (١٨٩٥ء، ترجمہ قرآن مجید، نذیر احمد، ٢٠٩)

٧ - عجب یا انوکھی بات۔

"عجیب تماشا ہے! وہ بولا تم پولیس والے بھی عجیب لوگ ہو۔" (١٩٤٤ء، صید و صیاد، ١٤٢)

٨ - ایسی شے یا حالت بن جانا جسے لوگ حیرت اور شوق سے دیکھیں۔

"فارسی کے مولوی صاحب ایک تماشا تھے، لمبا چہرہ سرخ و سفید رنگت. ہر وقت پان کھاتے رہتے تھے۔" (١٩٤٧ء، مضامینِ فرحت، ٥:٤)

٩ - دل لگی کی چیز، مذاق، تفریح طبع کا سامان ۔

"حسن آراء کے چوچلے اور اسکے نوکروں کی نازبرداریاں دیکھ کر. مکتب کی لڑکیوں کو اچھا خاصا تماشا مل گیا۔" (١٨٧٣ء، بنات النعش، ١٤)

تماشا کے مترادف

سماں[1], کھیل, ناٹک, نظارہ, ڈھونگ, لیلا

بازیچہ, بھیڑ, تفریح, دید, سوانگ, سیر, فساد, لطف, مجمع, مذاق, مزہ, ناٹک, نظارہ, نماﺋش, نمود, ٹھٹھا, کھیل, کیفیت, ہجوم, ہنگامہ

تماشا کے جملے اور مرکبات

تماشا خانم, تماشا خانہ, تماشا کار, تماشا گیر, تماشا گیری, تماشے کا, تماشے کی بات, تماشاکدہ, تماشا کناں, تماشا گاہ, تماشا گر, تماشا گری

تماشا english meaning

A showa spectacleamusementanything strange or curiousfunsightsound of sneezingsport

شاعری

  • اُن نے تو تیغ کھینچی تھی پر جی جلا کے میر
    ہم نے بھی ایک دم میں تماشا دِکھا دیا
  • ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی
    ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی
  • عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
    حُسن خود محوِ تماشا ہوگا
  • میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
    تُو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلہ کچھ بھی نہیں
  • ایک گردابِ بے خُودی کے سِوا
    کیا تماشا ہے جو خُودی میں نہیں!
  • اٹھ کر چلا گیا کوئی وقفے کے درمیاں
    پردہ اٹھا تو سارا تماشا بدل گیا
  • ایک گردابِ بے خودی کے سِوا
    کیا تماشا ہے جو خودی میں نہیں!
  • دنیا کا کچھ برا بھی تماشا نہیں رہا
    دل چاہتا تھا جس طرح ویسا نہیں رہا
  • ہیں غنیمت یہ چار لمحے بھی
    پھر نہ ہم ہیں، نہ یہ تماشا ہے
  • بھنور میں کھوگئے ایک ایک کرکے ڈوبنے والے
    سرِ ساحل کھڑے تھے سب تماشا دیکھنے والے

محاورات

  • آگ لگا کے ‌تماشا دیکھنا
  • آگ لگا کے تماشا دیکھے
  • اللہ کی قدرت کا تماشا دیکھنا
  • اللہ کی قدرت کا تماشا نظر آتا ہے۔ اللہ کی قدرت نظر آتی ہے۔ اللہ کی قدرت ہے
  • اور تماشا دیکھو اور تماشا سنو
  • ایک کی سیر دو کا تماشا تین کا پیٹنا چار کا سانپا (تین کی موت چوتھے کا جنازہ)
  • بھانڈ ڈوبتا ہے لوگ کہتے ہیں (تماشا ہے) گاتا ہے
  • بیل نہ کودا کودی گون (بوری) ۔ یہ تماشا دیکھے کون
  • بیل کو نہ کودا کودی گون‘ یہ تماشا دیکھے کون
  • پتلیوں کا تماشا

Related Words of "تماشا":