تنخواہ کے معنی
تنخواہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَن + خاہ (و معدولہ) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اس میں |و| معدولہ ہے اس لیے پڑھی نہیں جاتی۔ فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حق خدمت","حق سعی","حق محنت","روپیہ جو ملازمت کے صلے میں دیا جائے (بانٹنا۔ بٹنا ۔ پانا۔ دینا۔ لگانا۔ لگنا۔ لینا۔ مقرر کرنا یا ہونا ۔ ملنا وغیرہ کے ساتھ)","صلہ خدمت"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَنْخواہیں[تَن + خا (و معدولہ) + ہیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : تَنْخواہوں[تَن + خا (و معدولہ) + ہوں (و مجہول)]
تنخواہ کے معنی
"میں اب تک کیسی فضول خرچ رہی، جان کی تنخواہ بھی اس مہینے بڑھے گی، کچھ اس سے مانگوں گی۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٤٤)
"جس دن سے لڑکی پیدا ہوئی اسی دن سے اس کے نام کی تنخواہ الگ کر دی۔" (١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٤٨)
تنخواہ کے مترادف
معاوضہ, ماہانہ
پگار, جانخواہ, درماہہ, سالانہ, طلب, ماہانہ, ماہیانہ, مزدوری, مشاہرہ, معاوضہ, مواجب, مہینا, وظیفہ
تنخواہ english meaning
wagespaysalaryallowancean assignment (on the revenue)an order for wagesa salaryMonthly pay
شاعری
- تنخواہ مری آپ پہ کچھ حسن نے کی ہے
سبزہ نہیں ہے روے درخشان پہ چٹھی - بوسے کی طلب سے تو رہے گا تہی اے دل
جب گالیاں دو چار وہ تنخواہ کرے گا - گذر ہے عشق کے چیٹھے پہ یوں اوقات کٹتے ہیں
مہ حسن صنم میں ورنہ کب تنخواہ بٹتیہے - تنخواہ کی طلب نہیں ہم کو نہ دیجیے
درخوِاست بس یہی ہے کہ برخاست کیجیے - جو ٹھہرے ہیں بوسے عنایت کرو
کہ میعاد گزری ہے تنخواہ کی - شاہ و گدا کی حالت یکساں ہے میرے صاحب
تنخواہ دار بھوکے‘ روزینہ دار فاقہ - ہے مدعا کہ اور بھی تنخواہ کچھ بڑھے
صورت کو میری دیکھ کے انا ٹھٹک گئی