تنزل کے معنی

تنزل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَنَز + زُل }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے عربی زبان سے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٣ء کو "دفتر فصاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُترنا","تنخواہ میں کمی ہونا","درجہ ٹوٹنا","درجے سے کم ہونا","کرنا۔ ہونا کے ساتھ"]

نزل تَنَزُّل

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تنزل کے معنی

١ - (لفظاً) اترنا، نیچے آنا، (حالت میں یا درجے میں) پستی، زوال، انحطاط۔

"زمانہ تنزل و انحطاط میں قوت حافظہ جھوجری پڑ جاتی ہے" (١٩٢٣ء، عصاے پیری، ٣٤)

٢ - عہدے میں کمی، گراؤ (ترقی کی ضد)۔

"ایک کرنل کا کسی تقصیر پر تنزل ہو گیا تھا" (١٩٠٧ء نپولین اعظم، ١٧٦:٤)

٣ - گھٹاؤ، تخفیف۔

 بڑھا کر ربط کیوں کر کم نہ منھ دکھلاے وہ مہ رو ہوا جب ماہ کامل دن پہ دن اس کو تنزل ہے (١٨٥٣ء، وزیر، دفتر فصاحت، ٢٠١)

٤ - [ تصوف ] ایک حال یا مقام سے دوسرے حال یا مقام میں اترنا۔ (مصباح التعرف، 80)

"اسی طرح تنزل کا بیان ہے مثلاً مراتب اطروف کا تنزل کہ حرف ع ہے غ کا تنزل . غ کا ق اور ق کا تنزل یا ہے" (١٩٥١ء، مفتاح الجفر، ٣٤)

٥ - [ جفر ] حروف مطلوب کا دوسرے حروف سے گرا ہوا یا نیچے کے درجے میں ہونا۔

"فصل میں کھلے قطعات پیدا ہو جاتے ہیں جس سے زمین برہنہ اور اس میں تنزل پیدا ہو جاتا ہے" (١٩٠٦ء، تربیت جنگلات، ٢١٩)

٦ - حالت، انشقاق و افتراق کی طرف منتقل ہونا، پھٹاؤ، تڑخنا، گھٹاؤ۔

"فساد، انحاط یا تنزل کی اصطلاحات کا صحیح تعین، واضح الفاظ میں ان کے لیے کچھ خاص جدود مقرر کر دینا مشکل ہے" (١٩٦٣ء، ماہیت الامراض،١٠٠:١)

٧ - [ طب ] نسیج کا ناسدانہ لزوب، رخاوت، نسیخ یا بافت کی ساخت میں تبدیلی۔

تنزل کے مترادف

تخفیف

اُتار, اترنا, انحطاط, پستی, تحفیف, تخفیف, زوال, گھٹاؤ, گھٹتی, نَزَلَ, کمی

تنزل کے جملے اور مرکبات

تنزل درجہ, تنزل زمین

تنزل english meaning

descentdeclinediminutionwanedecayfalling off; degradationa charta mapa patterna plana portraitdegradationdelineationdemotion

شاعری

  • شروع حسن میں اچھا نہیں تنزل عشق
    یہ چال بھاری ہے اختر سبک روی کیجے
  • آشنا آنکھ نہیں دسستخطی پرچوں سے
    کان کیا ہونگے تنزل کی خبر سے واقف
  • بڑھا کر ربط کیوں کر کم نہ منھ دکھلاے وہ مہ رو
    ہوا جب ماہ کامل دن پہ دن اس کو تنزل ہے
  • آشنا آنکھ نہیں دستخطی پرچوں سے
    کان کیا ہوں گے تنزل کی خبر سے واقف

محاورات

  • اتفاق میں ترقی اور نفاق میں تنزل ہے
  • تنزل ہونا

Related Words of "تنزل":