تنظیم کے معنی

تنظیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَن + ظِیم }انتظام کرنا، بندوبست کرنا

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں عربی زبان سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٨٤٧ء کو "حملات حیدری" مستعمل ملتا ہے۔, m["پرونا","ملانا","انتظام کرنا","حرف کو جُوڑنا","درستی کرنا","شعر کہنا","منظم جماعت","موتی پرونا","نظم بنانا","نظم و نسق"],

نظم نَظْم تَنْظِیم

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : تَنْظِیمیں[تَن + ظی + میں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : تَنْظِیمات[تَن + ظی + مات]
  • جمع غیر ندائی : تَنْظِیموں[تَن + ظی + موں (و مجہول)]
  • لڑکا

تنظیم کے معنی

١ - (کسی گروہ یا جماعت کا) نظم، نظام۔

"امیر فوج کی تنظیم کرتا تھا" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٢:٣)

٢ - منظم جماعت، جمعیت۔

 نہیں لاتے ہیں خاظر میں یہ ٹوڈی مری تنظیم تیرے سنگھٹن (١٩٣١ء، بہارستان، ٤٥٢)

٣ - (اصول اور قواعد وغیرہ کا) انضباط، ضبط و ترتیت، درستی، منظم کرنا۔

"گورنمنٹ پر یہ خدمات رعایا فرض ہیں تنظیم و تنسیق و توضیع قوانین" (١٨٨٩ء، رسالہ، حسن، مارچ، ٥)

٤ - (ملک یا شہر وغیرہ کا) انتظام۔

"اس جہان امکانی اور سرائے فانی میں موافق تدبیر و تنظیم کار گزاران قضا و قدر کے . عالم وجود سے عالم عدم کو سدھارتا ہے" (١٨٤٧ء، حملات حیدری، ٣)

٥ - تاگے میں موتی پرونا۔ (نوراللغات)

"معاشیات میں آجر کی محنت کو تنظیم اور اس کے معاوضے کو منافع کہتے ہیں" (١٩٤٤ء، مخزن علوم و فنون، ٥٩)

٦ - [ معاشیات ] عاملین پیدائش (زمین، محنت سرمایہ اور تنظیم) میں سے ایک عامل کا نام، انگریزی: Organization

"باکسنگ تنظمیوں کے عہدیدار اب کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہیں" (١٩٦٧ء، جنگ، کراچی، یکم مئی، ١٦)

٧ - مجلس، ادارہ، انگریزی: Organization

"ہیئتی گھڑی کو کس طرح تنظیم دیا جاتا ہے۔" (١٨٩٤ء، علم ہیت، ١٢)

٨ - (کوئی شے) بنانا، تیار کرنا، ترتیب دینا۔

"سارے انجن کی تنظیم پر یہ جھٹکے محسوس نہیں ہونے پاتے" (١٩٤٩ء، موٹر انجینئر، ٦٩)

٩ - (کسی شے کی) ساخت، بناوٹ، ہیئت۔

تنظیم . کی اصطلاح کچھ اندرونی مادوں یعنی خونی تھکّے . کے لیے استعمال کی جاتی ہے"١٩٦٣ء، ماہیت الامراض،٣٢٦:١

١٠ - [ طب ] نئی اتصالی بافت کا بننا یا پیدا ہونا، انگریزی:Organization

تنظیم الدین، تنظیم التوحید

تنظیم کے مترادف

ادارہ, ڈسپلن, انتظام

ادارہ, انتظام, انضباط, بندوبست, درستی, مجلس, نظام, نَظَمَ, ڈسپلن, کٹھ

تنظیم english meaning

composing (verses); stinging or threading (pearls); orderingarrangingbodily defectcomposing versesinfirmityOrganization or partythreading pearlsTanzeem

شاعری

  • حُسن سے لیجئے تنظیم دو عالم کا سبق
    صبح ہوتی ہے تو گیسو بھی سنور جاتے ہیں
  • وہی تنظیم ہیں اے دوست اس زمانے میں
    شکست کھا کے جو ہمت جوان رکھتے ہیں

Related Words of "تنظیم":