تنومند
{ تَنُو + مَنْد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |تن| کی معرفہ شکل |تنو| کے بعد فارسی لاحقۂ صفت |مند| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
تنومند کے معنی
١ - موٹا تازہ، قوی، ہاتھ پیر کا مضبوط، تناور، شہ زور۔
"پشاور کابل کا گویا خاکہ ہے اکثر لوگ بلند و بالا، تنومند، سرخ و سفید اور قوی الجثہ ہوتے ہیں۔" (١٩٠٩ء، مقالاتِ شبلی، ١٩٣:٨٨)