تنہائی کے معنی

تنہائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَن + ہا + ئی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت |تنہا| کے ساتھ فارسی قاعدے کے مطابق |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اکیلا پن","اکیلا رہنا","بے عدیلی","بے مثالی","بے نظیری","بے کسی","بے یاری","گوشہ نشینی"]

تَنْہا تَنْہائی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَنْہائِیاں[تَن + ہا + اِیاں]
  • جمع غیر ندائی : تَنْہائِیوں[تَن + ہا + اِیوں (و مجہول)]

تنہائی کے معنی

١ - اکیلاپن، تنہا ہونا۔

"آپ کی تنہائی بے دست وہائی پر خوف خدا ہوا کہ ایسا غم خوار آپ سے جدا ہوا۔" (١٨٦٢ء، شبستان سرور، ١٦٧:٢)

٢ - مفارقت، جدائی۔

 تمے گئے پر تنہائی سوں میں روں اسی تھے یک ارداش تم سوں کروں (١٦٠٩ء، ضمیمہ قطب مشتری، ٢٤)

٣ - خلوت، علیحدگی، اکیلے رہنا۔

"رات کی تنہائی میں جب دنیا نیند کا لطف اٹھاتی حضرت یعقوب کا دل بیٹے کی یاد میں تڑپتا۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ٧١)

٤ - قید تنہائی، قید کی سزا کی ایک شدید قسم جس میں مجرم کو اور قیدیوں سے الگ رکھتے ہیں۔"

"پڑا رہنے دو بدمعاش کو یہیں، کل سے اسے کھڑی بیڑی دوں گا اور تنہائی بھی، اگر تب بھی سیدھا نہ ہوا تو الٹی دی جائے گی۔" (١٩٣٢ء، میدان عمل، ٤٢٨)

تنہائی کے مترادف

خلوت, پوشیدگی, تخلیہ, یگانگت, تجرد

ایکانت, تجرد, تخلیہ, جدائی, چھڑاپن, خلوت, عزلت, علیحدگی, فراق, مفارقت, مہجوری, یگانگی, یکتائی

تنہائی english meaning

a cornerendLonelinessprivacysolitude [P]turning

شاعری

  • اتنی گزری جو ترے ہجر میں سو اس کے سبب
    صبر مرحوم عجب مونس تنہائی تھا
  • خوف تنہائی نہیں کر تو جہاں سے تو سفر
    ہر جگہ راہِ عدم میں ملیں گے یار کئی
  • اپنی تنہائی کو آباد تو کرسکتے ہیں
    ہم تجھے مل نہ سکیں یاد تو کرسکتے ہیں
  • ثروت مری تنہائی کا نابینا کبوتر
    اس بام تلک کون سی تدبیر سے پہنچا
  • ڈر جانا ہے دشت و جبل نے تنہائی کی ہیبت سے
    آدھی رات کو جب مہتاب نے تاریکی سے اُبھرنا ہے
  • سوبار چمن مہکا‘ سو بار بہار آئی
    دنیا کی وہی رونق‘ دل کی وہی تنہائی
  • وہی میں ہوں‘ وہی ہے تیرے غم کی کارفرمائی
    کبھی تنہائی میں محفل‘ کبھی محفل میں تنہائی
  • یوں تو ہر شخص اکیلا ہے بھری دنیا میں
    پھر بھی ہر دل کے مقدر میں نہیں تنہائی
  • تنہائی کا عالم بھی پراسرار ہے کتنا
    جیسے کوئی چھپ چھپ کے مجھے دیکھ رہا ہے
  • جس کے ایماء پہ کیا ترکِ تعلق سب سے
    اب وہی شخص مجھے طعنہِ تنہائی دے

محاورات

  • رفیق کنج تنہائی کتابست
  • ساری (١) چوٹ تنہائی کے سر

Related Words of "تنہائی":