درس کے معنی

درس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَرس }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ عربی سے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے, m["پڑھنا","(دَرَسَ ۔ پڑھنا)","پڑھنا سیکھنا","دیکھئے: درش","مذہبی لیکچر"]

درس دَرْس

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دَرْسوں[دَر + سوں (و مجہول)]

درس کے معنی

١ - سبق، تعلیم، پڑھنا، سیکھنا۔

"جب قرآن مجید کا درس دیتے . تو سننے والوں کی توجہ کا مرکز بن جائے۔" (١٩٨٦ء، فاران، کراچی، جون، ٢١)

٢ - نصاب، کورس۔

"امام باقلانی کی اعجاز القرآن جب مصر سے چھپ کر آئی تو اس کو (مولانا شبلی نے) فوراً درس میں داخل کر دیا۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٣٣)

٣ - پندو نصیحت، وعظ۔

 محبت میں نے کی ہے مجھ کو دیکھیں دیکھنے والے دو عالم کے لیے اک درس ہے یہ زندگی میری (١٩٨٣ء، حصار انا، ١٩٩)

درس کے مترادف

تقریر, سبق

پند, پڑھنا, تعلیم, تلقین, درشن, دیدار, دیکھنا, زیارت, سبق, سیکھنا, نصیحت, نظارہ, وعظ

درس کے جملے اور مرکبات

درس نظامی, درس و تدریس, درس گاہ, درس اولین, درس بصیرت, درس تدریس, درس تقلید, درس خواں, درس سطحی

درس english meaning

Readinglearning to read; a lecture; a lessonexercisea lecturea lessonlearninglookreadingsightto readview

شاعری

  • جو مُسکرایا جہاں میں‘ ہوا وہ صیدِ اجل
    ملا ہے درس یہ گلشن کی ہر کلی سے مجھے
  • دامن ہے ٹکڑے ٹکڑے ہونٹوں پہ ہے تبسم
    اک درس لے رہا ہوں پھولوں کی زندگی سے
  • یہ اور بات چشم نہ ہو معنی آشنا
    عبرت کا ایک درس تھی، تحریر جو بھی تھی
  • دل مفلس نے پایا وصل کا گنج
    بھکاری کوں درس کا دان پہنچا
  • صفحہ دشت جنون یاد سواد گیسو
    اس پر آشفتہ سری درس مکرر اپنا
  • کیا تَعقّل کیا تَحَمّل کیا تبختر کیا وقار
    طفل مکتب درس گاہ کا تیرے عقل اولیں
  • حقا مآل کار پہ اس کی نگاہ تھی
    تھا وحی کا سبق تو حرا درس گاہ تھی
  • صبح تیرا درس پایا تھا صنم
    شوق دل محتاج ہے تکرار کا
  • ہے ترے پر مو سوں روشن جلوہ گر رنگ وقار
    کیا عجب گر تجھ سے لیوے درس نت تمکین کا
  • قطب شہ اس کنج فکر و خلوت دینی منے
    تا اچھے وردت دعا و درس قرآں غم نہ کھا

محاورات

  • آنکھ ناک سے درست ہونا
  • آنکھ ناک سے درست ہے
  • آنکھ کان سے درست ہونا
  • اردوئے معلٰی کا طور مقرر ہونا یا نقشہ درست ہونا
  • اوسان درست رہنا
  • اوسان درست ہونا
  • اویر سویر درست ہوجائیگا
  • ایمان درست نہ ہونا
  • ایک تندرستی (نہ) ہزار نعمت (ہے)
  • بے ملا بھی کہیں اذان درست ہے

Related Words of "درس":