توانائی کے معنی
توانائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَوا + نا + ای }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اسم صفت |توانا| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھئے: تواں"]
تَوانا تَوانائی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَوانائِیاں[تَوا + نا + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : تَوانائِیوں[تَوا + نا + اِیوں (و مجہول)]
توانائی کے معنی
١ - طاقت، زور، بل۔
"اردو زبان میں ابھی تک وہ توانائی پیدا نہیں ہوئی تھی جو ایک زبان کے ادب کے لیے ضروری ہے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٤٠)
٢ - [ طبیعات ] توانائی سے مراد وہ قابلیت ہے جو کوئی کام کر سکے یا کچھ ہلا سکے جو دھکا دے سکے یا گھسیٹ سکے۔
"آواز ایک قسم کی توانائی ہے جو کسی چیز کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے۔" (١٩٧٥ء، حرف و معنی، ٧)
توانائی english meaning
powerabilitystrengthcareenergyenlistingenlistmentpower [P ~ توانستن can ]Strengthwatch
شاعری
- حوصلے پست نہ ہو جائیں توانائی کے
زخم گہرے ہیں بہت تیغ شناسائی کے - توانائی تو کرتی ہے جدا آغوش سے مجکو
گِرا مت دیجیو اے ناتوانی دوش سے مجکو - صدمے سہنے کے لیے بھی ہے توانائی شرط
اب طبیعت غمِ فرقت سے بہت ہار گئی