قاطع کے معنی

قاطع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + طِع (کسرہ ط مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے لحاظ من و عن داخل ہوا اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال انبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کاٹنا","دو ٹوک","دور کرنے والا","فیصلہ کن","قطع کرنے والا","منسوخ کرنے والا","کاٹنے والا"]

قطع قاطِع

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : قاطِعَہ[قا + طِعَہ (کسرہ ط مجہول)]
  • جمع : قاطِعِین[قا + طِعِین (کسرہ ط مجہول)]

قاطع کے معنی

١ - کاٹنے والا، قطع کرنے والا، رد کرنے والا۔

"سگی ماں، بہن، بیٹی وغیرہ جیسے رشتوں میں انٹر کورس بیالوجیکل ریسرچ کے مطابق نسلِ انسانی کے لیے مضر اور قاطع ہیں۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٢٩)

٢ - [ کنایۃ ] لاجواب کرنے والا، رد کرنے والا، فیصلہ کن، حتمی۔

"ان منکرین حدیث کی حجت کے لیے بھی قاطع ہے جو نبیۖ کی تشریح و توضیح کے بغیر صرف ذکر کو لے لینا چاہتے ہیں۔" (١٩٧٢ء، سیرت سرور عالمۖ، ٢٩١:١)

قاطع کے مترادف

کٹیلا

برّاں, بُرندہ, تیز, حتمی, خاتِم, دافع, قَطَعَ, قطعی, منقطع, ناطق

قاطع کے جملے اور مرکبات

قاطع التمام, قاطع الطریق, قاطع ء رحم

قاطع english meaning

conclusive. [A~قطع]cuttingdecisiveincontrovertibleirrefutablerebutting

شاعری

  • مجھ سے کسے جہاں میں مجال ستیز ہے
    برہان قاطع ایک مری تیغ تیز ہے

Related Words of "قاطع":