توصیف کے معنی
توصیف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَو (و لین) + صِیف }خوبی بیان کرنا
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو مصحفی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔ (نوراللغات), m["بیان کرنا","خوبی بیان کرنا","وص (کرنا۔ لکھنا۔ ہونا کے ساتھ)"],
وصف تَوصِیف
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
توصیف کے معنی
١ - تعریف، وصف، خوبی بیان کرنا۔
"زبان ناطقہ تک اس کی توصیف میں لال ہے۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦)
توصیف الٰہی، توصیف علی
توصیف english meaning
a youthcommendationdescriptionfresh and youngin the prime of lifeTauseef
شاعری
- ڈھلتا گیا یادوں کی شفق میں تیرا پیکر
احساس نے جب حسن کی توصیف رقم کی - پروین کے ’’گِیتو‘‘ کے لیے ایک نظم
ہاں مری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے!
بُجھ گئیں آج وہ آنکھیں کہ جہاں
تیرے سپنوں کے سِوا کُچھ بھی نہ رکھا اُس نے‘
کِتنے خوابوں سے‘ سرابوں سے الُجھ کر گُزری
تب کہیں تجھ کو‘ ترے پیار کو پایا اُس نے
تو وہ ‘‘خُوشبو‘‘تھا کہ جس کی خاطر
اُس نے اِس باغ کی ہر چیز سے ’’انکار‘‘ کیا
دشتِ ’’صد برگ‘‘ میں وہ خُود سے رہی محوِ کلام
اپنے رنگوں سے تری راہ کو گلزار کیا
اے مِری بہن کے ہر خواب کی منزل ’’گِیتو‘‘
رونقِ ’’ماہِ تمام‘‘
سوگیا آج وہ اِک ذہن بھی مٹی کے تلے
جس کی آواز میں مہتاب سفر کرتے تھے
شاعری جس کی اثاثہ تھی جواں جذبوں کا
جس کی توصیف سبھی اہلِ ہُنر کرتے تھے
ہاں مِری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے
وہ جِسے قبر کی مٹّی میں دبا آئے ہیں
وہ تری ماں ہی نہ تھی
پُورے اِک عہد کا اعزاز تھی وہ
جِس کے لہجے سے مہکتا تھا یہ منظر سارا
ایسی آواز تھی وہ
کِس کو معلوم تھا ’’خوشبو‘‘ کی سَفر میں جس کو
مسئلہ پُھول کا بے چین کیے رکھتا ہے
اپنے دامن میں لیے
کُو بَکُو پھیلتی اِک بات شناسائی کی
اِس نمائش گہ ہستی سے گُزر جائے گی
دیکھتے دیکھتے مٹی مین اُتر جائے گی
ایسے چُپ چاپ بِکھر جائے گی - توصیف میں عاجز دم تحریر قلم ہے
دیکھو خط ریحاں ورق زر پہ رقم ہے - کچھ بن آتی نہیں خلوت میں تو رنجش کے لیے
جھوٹ سچ غیر کی توصیف بیاں ہوتی ہے - توصیف خموشی کے سوا ہو نہ سکے گی
موتی بھی جو اگلیں تو ثنا ہو نہ سکے گی - میرے مخدوم حضرت رنجور
جن کی توصیف ! یعنی ناممکن - کہا تھا میں نے جو توصیف ِ خال میں دیواں
حروف میں نقطِ انتخاب رکھتا تھا