تپش پیما کے معنی
تپش پیما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَپِش + پَے (ی لین) + ما }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |تپش| کے ساتھ فارسی مصدر |پیمودن| سے مشتق صیغہ امر |پیما| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩١ء میں "علم ہیئت" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم آلہ ( مذکر - واحد )
تپش پیما کے معنی
١ - حرارت جانچنے کا آلہ، درجہ حرارت معلوم کرنے کا آلہ، تھرما میٹر۔
"اس نے حرارت کو ناپنے کے لیے ایک تپش پیما ایجاد کیا۔" (١٩٦٨ء، فتوحات سائنس، ٣٠)