تھوڑے کے معنی
تھوڑے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تھو (و مجہول) + ڑے }
تفصیلات
١ - تھوڑا کی حالت مغیرہ، تراکیب میں مستعمل۔, m["(استفہامیہ) نہیں","تھوڑا کی جمع"]
اسم
صفت ذاتی
تھوڑے کے معنی
١ - تھوڑا کی حالت مغیرہ، تراکیب میں مستعمل۔
شاعری
- برابر ہی پہونچیں گے یاروں کے ہم بھی
کہ تھوڑے ہی سے آگے پیچھے رہے ہیں - تھوڑے سے بستروں کی ہے درکار ہم کو جا
جنگل ہوا تو کیا جو ترائی ہوئی تو کیا - ایک کے سانواں اور تھوڑے چنے
چھبڑوں میں خاک دھول ایک کنے - تھوڑے میں اُبل پڑتے ہیں وہ جو ہیں تنگ ظرف
جب گرم ہوا مہر درخشاں تو کہاں برف - ایک کے سانواں اور تھوڑے چنے
چھبڑوں میں خاک دھول ایک کنے - مگر دن عمر کے تھوڑے سے باقی
لگا رکھے تھے میری زندگی نے - کہیں ہاتھی بندھے ہیں کہیں گھوڑے
جانور ڈھیر آدمی تھوڑے - تھوڑے میں دور کھینچے ہے کیا آدم آپ کو
اس مشتِ خاک کا ہے دماغ آسمان پر - بھٹ کٹیا کے ارے کانٹے پڑیں‘ مٹھی خاک
رائی اور نون ترے دیدوں میں تھوڑے پتھر - دیکھ کر لوگ تھوڑے ٹوٹ پڑے
پکے پھوڑے کے رنگ پھوٹ پڑے
محاورات
- انرتھ کرت تاہے ڈرنا ہیں۔ سو جیئیں تھوڑے دن ماہیں
- بپت برابر سکھ نہیں جو تھوڑے دن کی ہو
- بڑے بھکاؤ بھکدر کو چلے سیس نوائے۔ تھوڑے بھکاؤ بچھو کو۔ چلت دم الگائے
- تھوڑے دھن میں کھل اترائے
- تھوڑے لکھے کو بہت جاننا
- درشن تھوڑے نام بہت
- سادھو بچے بہتے جھوٹے تھوڑے سچے
- ساسر / ساسڑ سانسا مت کرے، دیکھ تھریڑا کام تھوڑے کو بہتا کرے، دین لگے جب رام
- ساسڑ سانسا مت کرے دیکھ تھریڑا کام۔ تھوڑے کو بہتا کرے دین لگے جب رام
- سکھ سے دکھ بھلا جو تھوڑے دن کا ہو