پنڈا کے معنی

پنڈا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِن + ڈا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پنڈک| سے ماخوذ |پنڈا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو |دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندرونی جسم","برہمن جو کسی بت کے مندر کا پوجاری ہو","برہمنوں کی ایک قوم","بڑی لگدی","تمباکو کا تھوا","سوت یا دھاگے کا گولا","عورت کا اندام نہانی","مٹی کا ڈھیلا","ڈور کا گولا","کھانے والی چیز کا لڈو یا گولا"]

پنڈک پِنْڈا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پِنْڈے[پِن + ڈے]
  • جمع : پِنْڈے[پِن + ڈے]
  • جمع غیر ندائی : پِنْڈوں[پِن + ڈوں (و مجہول)]

پنڈا کے معنی

١ - جسم، بدن، شریر۔

|تیسرے دن دیکھتے ہیں تو موتیا پنڈے پر صاف جھلک رہی ہے۔" (١٩١٧ء، سنجوگ، ٥٦)

٢ - جسامت، حجم۔

|اس کتاب کا پنڈا بھی موٹا اور بات بھی موٹی۔" (١٩١٦ء، خطوط نویسی، ٧٨)

٣ - گولا، بھنڈا، تھوا (خصوصاً تمباکو کا)۔

|مرزا جی نے اگر تمباکو کا پنڈا کہا تو حکیم جی نے اُبلا ہوا انڈا۔" (١٩٣٢ء، اخوان الشیاطین، ٢٩٢)

٤ - [ ہندو ] شہد اور تل ملی ہوئی کھیر وغیرہ کا گول لوندا جو شرادھ میں پتروں کے نذر کیا جاتا ہے۔"

|کنوار کے مہینے میں جب پتریگیہ کے دن آتے ہیں تو پنڈے چاولوں کے بنا کر اور دودھ ملا کر - پتروں کے نام چڑھاتے ہیں۔" (١٨٤٨ء، توصیف زراعات، ٧٥)

٥ - مٹی کا تھوا، رسی کا گول بنڈل یا گولا، پیچک؛ کھانے کا لوندا یا گولہ۔ (پلیٹس)۔

|سالگرہ کے سوت کے پنڈے میں قمری اعتبار سے - اکہترویں گانٹھ لگ گئی تھی۔" (١٩٦٥ء، چارناولٹ، ٣٦)

٦ - سوت کا گولا۔

پنڈا کے مترادف

بدن, جسم

بِدّیا, بدن, بدھ, بھنڈا, پروہت, پیچک, تن, جسم, سمجھ, عقل, علم, فضیلت, گول, گولا, گولہ, لُگدا, لوندا, مدوّر

پنڈا english meaning

body person(rare save in)a ball of fooda ball of stringa lumpbodybody ; person (rare save in)personperson (rare save in)the body

شاعری

  • گانوں گوکل کا ہے‘ پنڈا ہی نرالا ہے کہیں
    گوالنیں بن کے کہیں ہنس کے دوی بنسی نپٹ
  • کبھیں پنڈا کبھیں بکنی کبھیں ہم دڑ پڑا پیویں
    کبھیں قہوہ کبھیں سویا کبھیں بن پوست ناجیویں

محاورات

  • ابھی نام خدا کنوارا پنڈا ہے
  • پنڈا اچھوتا ہونا
  • پنڈا پھیکا ہونا
  • پنڈا غوطہ کرڈالنا
  • پنڈا کورہ ہونا
  • پھیکا پنڈا ہونا
  • سینچو ہم ہت جان کے۔ ان نہ کری کچھ کان۔ چھاتی پہ پنڈا کیا۔ اوچھے کی پہچان
  • نام خدا کنوارا پنڈا ہے

Related Words of "پنڈا":