تھیلی کے معنی
تھیلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَھے (ی لین) + لی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ |تھیلا| کی تصغیر ہے۔, m["انڈہ کوش","بیضوں کی تھیلی","چھوٹا تھیلا","ہزار روپیہ کی تعداد","ہزار روپے کی تھیلی"]
ستھلی تَھیلی
اسم
اسم تصغیر ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَھیلِیاں[تَھے + لِیاں]
- جمع غیر ندائی : تَھیلِیوں[تَھے + لِیوں (و مجہول)]
تھیلی کے معنی
ہجرت کرو تھیلی میں اگر ہینگ سمائے اور یہ نہیں تو جاؤ جدھر سینگ سمائے (کلیات، اکبر، ٥٠:٤)
"فردوسی حمام سے نکلا تو ایاز نے روپے کی تھیلیاں پیش کیں، فردوسی نے بڑی بے تابی سے دست شوق بڑھایا۔ لیکن سونے کے پھل کے بدلے چاندی کے پھول تھے"۔ (شعرالعجم، شبلی نعمانی، ١٠٤:١)
"اپنے نوزائیدہ بچے کو ولادت کے بعد ایک تھیلی میں جو اسی غرض سے مادہ کے پیٹ کے ساتھ لگی ہوتی ہے، ڈال کر پرورش کرتے ہیں"۔ (١٩٨١ء، تحفہ سائنس، ٩٥:١)
"نوخیز تھیلی میں ابتداً دو مرکزے ہوتے ہیں"۔ (مبادی نباتیات، ٨٠٠:٢)
"سانپ کے حلقوم میں جو ایک زہر تھیلی ہوتی ہے وہ بھی اس کی ترکیب کا ایک فضلہ ہوتا ہے"۔ (اساس الاخلاق، ٥٢٧)
"سات ماہ کے بعد عکس ریز سے معلوم ہو جائے گا کہ تھیلی میں ایک بچہ ہے کہ دو"۔ (١٩٤٧ء، جراہیات، زہراوی، ٨٧)
تھیلی کے مترادف
جھولی
توڑا, جھولا, جیب, خریطہ, سُرّہ, صُرہ, گوچھی, کوتھلی, کیس, کیسہ, ہمیان
تھیلی کے جملے اور مرکبات
تھیلی بردار, تھیلی دار, تھیلی بذرہ
تھیلی english meaning
a baga sack; a purse of a thousand rupees; the scrotumA small bag purseone can hardly see ones| own faults
شاعری
- ہجرت کرو تھیلی میں اگر ہینگ سمائے
اور یہ نہیں تو جاؤ جدھر سینگ سمائے - کہکشاں سے فلک پیر کو کہتے ہیں فقیر
لیجیو لیجیو جاتا ہے یہ تھیلی بردار
محاورات
- ایک تھان کے ٹکڑے / ایک تھیلی کے چٹے بٹے
- ایک تھیلی کے ٹکڑے ہیں۔ ایک تھیلی کے باٹ ہیں یا (چٹے) بٹے ہیں
- ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے
- بیگانی تھیلی کا منہ سکڑا
- پرائی تھیلی کا منہ سکڑا
- تھیلی میں روپیہ تو منہ میں گڑ
- تھیلی کا منہ کھول دینا
- چور ہتھیلی پہ جان لئے پھرتا ہے
- زہر کے ہاتھ میں لینے سے بے کھائے نہیں مرتا۔ زہر ہتھیلی پر رکھا ہو بے کھائے نہیں مرتا
- زہر ہتھیلی پر رکھا ہو بے کھائے نہیں مرتا