ملائمت کے معنی

ملائمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُلا + اِمَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) نرمی","پتلا پن"]

لءم مُلائِمَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ملائمت کے معنی

١ - مزاج یا طبیعت وغیرہ سے موافقت، مناسبت، نرمی، نرم مزاجی۔

 دشمن کی ملائمت بلا ہے یہ موم کا سانپ کاٹتا ہے (١٨٤٧ء، کلیات منیر، ٢٧٧:١)

٢ - نرم یا لچک دار ہونے کی حالت۔

"ریشم چمک دمک، ملائمت کے لحاظ سے خود اپنی مثال ہے۔" (١٩٧٥ء، معاشی و تجارتی فنون، ٥٢)

٣ - مزاج کی نرمی دھیما پن، مہربانی۔

"ان کی کرختگی کو ملائمت میں تبذیل کرتے ہوئے ان کی نجی حیثیت کو نہاں کیا جائے۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٧٨)

٤ - نرمی، لچک، جذباتیت کا نہ ہونا۔

"غزل کی زبان کے لیے صفائی رچاؤ سلاست شیرنی اور ملائمت کی زیادہ کڑی شرطیں عائد کی گئیں۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، جون، ٦٢)

٥ - کمی، تخفیف، دھیماپن۔

 ملائمت ہے اندھیرے میں اس کی سانسوں سے دمک رہی ہیں وہ آنکھیں ہرے نگیں کی طرح (١٩٧٤ء، ماہ منیر، ٨١)

٦ - نزاکت، لاغری (ماخوذ: جامع اللغات)۔

ملائمت کے مترادف

تحمل, رقت, نرمی

بردباری, تحمل, تہذیب, چکناہٹ, حِلم, رِقت, سازگاری, شائستگی, لاغری, مساعدت, مطابقت, مناسبت, موافقت, نرمی, نزاکت, کوملتا, ہمواری

ملائمت english meaning

softness; tenderness; smoothness; gentlenessgentlenessmildnesssoftnesstenerness

Related Words of "ملائمت":