تیار کے معنی

تیار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَیْ + تیار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اردو میں آیا۔ عربی سے اسم فاعل تفصیل |طیار| کی مغیرہ صورت فارسی میں مستعمل ہوئی۔ اور فارسی سے اردو میں بغیر تصرف کے داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٨٦ء کو "مثنویات حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اصطلاحی) کام میں آنے کے قابل","پورے زوروں پر","پکا ہؤا","تکمیل شدہ","جلد رفتار","زور آور","ع ملیار۔ تیز۔ چالاک","قابلِ استعمال","لُغوی معنی موجزن","ٹھیک ٹھاک"]

اسم

صفت ذاتی

تیار کے معنی

١ - (لفظاً) جلد رفتار، مدجزن۔ (فرہنگ آصفیہ) نواللغات؛ فرہنگ عامرہ)

"اس غریب نے کسی نہ کسی طرح محنت مشقت سے کمایا، جفا کفا سے بچایا اور ہم لنیے کو تیار" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٢٦)

٢ - آمادہ، مستعد۔

"سیانا وہ ہے جو ہر وقت کیل کانٹے سے اپنے کو تیار کرے، موقع پڑے تو سب سے پہلے وار کرے۔ (١٩١٠ء، خواب ہستی، ٦٦)

٣ - لیس، درست، چوکس۔

"یہاں راتب بھی ویسے تیار نہیں" (١٩١١ء، قصہ مہرافروز، ٧٥)

٤ - (پھل یا کھانا وغیرہ) کام میں آنے کے قابل پختہ، پکا ہوا۔

"ترانہ درباری میں سنایا اتنا تیار کہ ساری محفل عش عش کر اٹھی" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٥)

٥ - سدھا ہوا۔ مشتاق، رواں۔

"بڑے بڑے تنومند اور تیار جودھریوں کو گزوں پیچھے چھوڑ دیا" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨٥)

٦ - تندرست، مضبوط، موٹا تازہ۔

"جو دکانیں سابق بدقطع تھیں اب کی مرتبہ مرتب اور تیار دیکھیں" (١٨٤٧ء، عجائب فرنگ)

٧ - کامل، مکمل، پورا۔

تیار english meaning

readyalertwilling; preparedready-madefinishedcompleted; fully developedplumpfat (as animals); in full vigourarrived at pubertyrobust; ripenedripe (fruit)completefatfully developedin full vigourlumppreparedReadyripened (fruit)

شاعری

  • آستیں تو لگا الٹنے دیکھ
    دل امیدوار ہو تیار
  • اس کی جب آنکھ پھری پھر گئیں اس کی آنکھیں
    شیفتہ مرنے پہ تیار ہی کیا پھرتا تھا
  • جاؤ نہ سواری تو ہے تیار تمہاری
    اٹھارہ برس کی ہوں پرستار تمہاری
  • روز باتوں میں جھالاتا ہے مجھے وہ طفل خو
    واہ کیا میرے لیے تیار گہوارہ ہوا
  • وہ کوب جلیبی اور کھجلے وہ کھیور بالو ساہی بھی
    سب اتنے وان تیار ہوئے جو ٹھور نہ رکھنے کو پانی
  • مقصود کا تیار کروں حلوہ بے دور
    تجھ لب ستی گر بات لگے تنگ شکر کا
  • مقصود کا تیار کروں حلوہ بے دور
    تجھ لب ستی گر ہاتھ لگے تنگ شکر کا
  • کمر باندھے ہوئے چلنے پہ یاں سب یار بیٹھے ہیں
    بہت آگے گئے باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
  • غرض اس کے ہاں جو کہ تیار تھا
    وہ ایک ایک گھر میں سے لانے لگا
  • آمد فصل بہاری کی خبر لائی نسیم
    باغ میں بلبل کا تیار آشیانہ ہو چکا

محاورات

  • آئندہ اختیار بدست مختار
  • آدمیت اختیار کرنا یا پکڑنا
  • آیندہ اختیار بدست مختار
  • اپنے اختیار میں نہ ہونا
  • اپنے اختیار میں ہونا
  • اختیار بدست مختار
  • اختیار سے باہر ہو جانا یا ہونا
  • اختیار سے باہر ہونا
  • اختیار میں ہونا
  • اختیار ہونا

Related Words of "تیار":