تیرگی کے معنی

تیرگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تِیرْ + گی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت |تیرہ| سے |ہ| حذف کر کے |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دل کا رنج","دل کا غبار","دل کی کدورت","دھندلا پن","گدلا پن","کدورتِ خاطر","کلجُھواں پن"]

تِیرَہ تِیَرْگی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تیرگی کے معنی

١ - تاریکی، اندھیرا، ظلمت۔

"تیرگی کے دامن میں چھپتے ہوئے اپنی روزی اور شکار کی تلاش میں سیر کرتے پھرتے تھے۔" (١٩٠٥ء، شوقین ملکہ، ٩٦)

٢ - سیاہی۔

"زمرد رمانی میں اگر تیرگی نہ ہو وہ بے قیمت ہے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ٢٨٧)

٣ - کدورت، گدلا پن۔

 یہ اطمینان کامل دیکھ کر کفر اور جھلایا دلوں کی تیرگی نے بدر کے داغ اور چمکائے (١٩٣١ء، بہارستان، ٥٣)

تیرگی english meaning

darknessobscurityglooman impassioned style in poetryDarknessgloonobscurity [P]

شاعری

  • نقاب اُلٹ کے اگر ساتھ چل سکو تو چلو
    سنا ہے زیست کی راہوں میں تیرگی ہوگی
  • کوئی چاند چہرا کُشا ہُوا

    کوئی چاند چہرا کُشا ہُوا
    وہ جو دُھند تھی وہ بکھر گئی
    وہ جو حَبس تھا وہ ہَوا ہُوا

    کوئی نیا چاند چہرا کُشا ہُوا
    تو سمٹ گئی
    وہ جو تیرگی تھی چہار سُو
    وہ جو برف ٹھہری تھی رُوبرُو
    وہ جو بے دلی تھی صدف صدف
    وہ جو خاک اُڑتی تھی ہر طرف
    مگر اِک نگاہ سے جَل اُٹھے
    جو چراغِ جاں تھے بُجھے ہُوئے
    مگر اِک سخن سے مہک اُٹھے
    مِرے گُلستاں ‘ مِرے آئنے
    کسی خُوش نظر کے حصار میں
    کسی خُوش قدم کے جوار میں
    کوئی چاند چہرا کُشا ہُوا
    مِرا سارا باغ ھَرا ہُوا
  • تری بے رخی کے دیار میں، گھنی تیرگی کے حصار میں
    جلے کس طرح سے چراغِ جاں! کرے کس طرف کو سفر کوئی!
  • جاگنا ہے غبار میں، ہم کو
    خاک کی تیرگی میں سونا ہے
  • دلوں کی روشنی بجھنے نہ دینا
    وجودِ تیرگی محکم نہیں ہے
  • راستوں میں تیرگی کی یہ فراوانی نہ تھی
    اس سے پہلے بھی تمھارے شہر میں آیا تھا میں
  • یہ اطمینان کامل دیکھ کر کفر اور جھلایا
    دلوں کی تیرگی نے بدر کے داغ اور چمکائے
  • اے خوشا تیرگی بخت کی بزم افروزی
    شب فرقت مےں خیال مہ و اختر گزرا
  • نہ آئی شہر تیرہ کے داؤں میں
    نمایاں رہی تیرگی چھاؤں میں
  • ہوئی زلف کی یاد میں عمر بسر کہو کیوں نہ ہو نامہ سیاہی کا ڈر
    رہے تیرگی گور کی پیش نظر مجھے یاد سواد ختن نہ رہا

Related Words of "تیرگی":