غنودگی کے معنی
غنودگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غُنُو + دَگی }
تفصیلات
iفارسی مصدر غُنُودَن سے حالیہ تمام |غنودہ| بحذف |ہ| کے آگے |گی| لاحقہ کیفیت لگانے سے حاصل مصدر بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نیم خفتگی","نیم خوابی"]
غُنُودَن غُنُودَگی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
غنودگی کے معنی
١ - اونگھ، نیند کا خمار۔
"اکثر غنودگی کی کیفیت ہوتی یا پھر آنکھیں بند کئے رکھتے۔" (١٩٨٧ء پتھر، ١٥١)
غنودگی کے مترادف
خمار
اونگھ, اُونگھ, خمار, خُمار, سِنَہ, نیند
شاعری
- سوجے ہوئے پاؤں زرد رخسار
جھکتی تھی غنودگی سے ہر بار