تیور کے معنی
تیور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تے + وَر }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ لفظ |تمیرن| سے اخذ کیا گیا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو اظفری کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھوں کے آگے اندھیرا","انداز نظر","بہت زیادہ","چہرے کا طور یا ڈھنگ","دوران سر","روشنئ چشم","سر کا پھیرنا","شکن پیشانی","ماہی گیر","نگاہ کا اندازہ"]
تمیرن تیوَر
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
تیور کے معنی
نرگس میں کیا ہے جو تری آنکھوں سے دیں مثال تیور نہیں ہے نور نہیں ہے نظر نہیں ہے (١٨٩٦ء، تجلیات عشق، ٢١٥)
"ان کے آتے ہی آتے ابا جان نے ان کو دکھا کے مجھ پر کڑے تیور ڈالے۔" (١٩٢٤ء، اختری بیگم، ٤٥)
ناتوانی کا برا ہو ہم ادھر کو جو چلے تیور آ آ گئے گر گر پڑے جایا نہ گیا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٣٥)
"نئی نئی عمارتیں تعمیر ہوئیں . فوارے اور نہریں نئے تیور سے زمین کے سینے پر رواں ہوئیں۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٣٨٣:١)
تیور کے مترادف
طرز, بینائی
آنکھ, ابرو, بھوں, بھیلیا, تِمر, تیر, تیرگی, تیزی, چتون, چشم, شکاری, صیاد, غشی, فولاد, گرم, لوہا, مضبوط, نظر, ٹین, کنارہ
تیور english meaning
darkness before the eyesswimming in the headgiddinessvertigofaintingpeculiar expression or appearance of the eyes; lookaspectexpressioncountenance; the brownagainEyesightlook
شاعری
- تیور میں جب سے دیکھے ہیں ساقی خمار کے
پیتا ہوں رکھ کے آنکھوں پہ جام شراب کو - تیور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا لیکن لگتا تھا آشنا سا - دیکھ کر تیور نکل جائے گا باہر آپ سے
کیا دکھاؤں اس کو میں اس بانکپن میں آئنہ - جان کیا تھی کہ عدو ہم سے ملاتے تیور
آنکھ دی آپ نے میں کوب اشارا سمجھا - بنایا طائر تصویر ہم کو ناتوانی نے
نہ تیور آئے پھر کیونکر دم پرواز آنکھوں میں - بھوئیں چڑھی ہیں اور ہے تیور جھکا ہوا
کچھ آج بولتا ہے وہ ہم سے رکا ہوا - مبادا جھاڑ کے پنجے لپٹ جاوے کہیں وحشت
برے تیور نظر آتے ہیں مجکو اس سے دہشت ہے - کوئی بولی تیور پہ بل ڈال کے
یہ پھل پایا ہم نے انھیں پال کے - یہ کہتے ہی تیور علی اکبر نے پھرائے
ہمراہ دم سرد کے آنسو نکل آئے - وہ عرض وصل پہ تیور چڑھائے بیٹھے ہیں
الٰہی خیر کہ خنجر لیے غرور آیا
محاورات
- آنکھوں میں تیور آنا
- آنکھیں تیورا جانا
- تیور پر بل آنا یا لانا
- تیور بجھا دینا یا بجھانا
- تیور بد ہونا
- تیور بدل جانا
- تیور بدلنا (یا پھیرنا)
- تیور برے نظر آنا
- تیور بگڑ جانا یا بگڑنا
- تیور بگڑنا (یا پھرنا)