لاجواب کے معنی
لاجواب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + جَواب }
تفصیلات
iعربی حرف نفی |لا| کے ساتھ عربی اسم |جواب| لگانے سے مرکب |لاجواب| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے عدیل","بے مثال","بے مثل","بے نظیر","بے ہمتا","جواب سے معذور","ساکت چُپ","سکوت میں","منہ بند","کردینا کرنا ہوجانا یا ہونا کے ساتھ"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
لاجواب کے معنی
١ - جس کا جواب نہ ہو، بے نظیر، لاثانی، بے مثال، یکتا، اعلٰی۔
"تری خاطر یہ لاجواب منصوبہ بنایا ہے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٦٧٨:٢)
٢ - جس سے جواب نہ بن پڑے، جواب سے معذور، چپکا، خاموش۔
٣ - [ شمشیر زنی ] ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے داہنا پاؤں آگے بڑھا کے سیدھا کاٹ مار کے اور چکر کھا کے بائیں پاؤں پر آ کے سپر کو داہنی گردش سے آگے لانا پھر داہنا پاؤں الٹا کاٹ مار کے آگے بڑھانا اور سپر کو بائیں گردش پاؤں پر آ کے سپر کو داہنی گردش سے آگے بڑھانا پھر اسی طرح ضربیں مارتے مثل حلقہ کے کرنا۔ (آئین حرب و قوانین ضرب، 43)
لاجواب کے مترادف
اجیت
باطل, جھوٹا, چُپ, چُپکا, خاموش, ساکت, عاجز, فرد, فرید, قائل, لاثانی, لامثال, مغلوب, منفر, وحید, کاذب, یگانہ, یکتا
لاجواب english meaning
Incapable of answeringsilencedconfutedspeechlessanswerlessdisconcerted; beyond all question; unequalledmatchless
شاعری
- ڈھلی ترے قد و رُخ میں تمام رعنائی
غرض یہ تھی کہ بنے جو وہ لاجواب بنے - ہر فرد لاجواب تھا ، ہر نقش بے مثال
مِل جُل کے اپنی قوم کی تصویر جو بھی تھی!
محاورات
- لاجواب کر دینا
- لاجواب کرنا
- لاجواب ہو جانا