ثبوت کے معنی

ثبوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ثُبُوت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٢ء میں "دیوان رند" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پکا ہونا","شہادت سے کوئی بات ثابت کرنا","گواہی سے کسی بات کی تصدیق","لغوی معنی اپنی جگہ پر قرار پکڑنا","لُغوی معنی اپنی جگہ پر قرار پکڑنا"]

ثبت ثبت ثُبُوت

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ثُبُوتوں[ثُبُو + توں (واؤ مجہول)]

ثبوت کے معنی

١ - دلیل، وہ شہادت جس سے کسی بات کا درست یا حق ہونا واضح ہو جائے، گواہی۔

"وہ اپنے دعوے کے ثبوت بھی دیتے تھے" (١٩٢٥ء، فلسفیانہ مضامین، ٥٧)

٢ - پائندگی، بقا، ثبات۔

"وجود میں اس کا کوئی شریک اور ساجھی نہیں ہے، نہ ثبوت ہی میں اس کا کوئی ہمدوش و ہمدم ہے" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ١)

٣ - توثیق، ثابت کرنا۔

"مصرع ثانی کا ثبوت قوی ہو گیا" (١٩٠٠ء، مکاتیب امیر مینائی، ٣٤)

٤ - [ مجازا ] عدالت میں مدعی کی طرف سے پیش ہونے والے آدمیوں تیز کاغذات کے لیے بولتے ہیں۔

"ارتکاب اس جرم کا جس کی وجہ ثبوت کو غائب کرانے کا کاالزام اس پر لگایا گیا ہے۔ (١٨٨٢ء، ایکٹ نمبر، ٢٦:١٠)

ثبوت کے مترادف

استحکام, قرار, صداقت, سند

استحکام, استقلال, استواری, پائندگی, پائیداری, پکا, تحقیق, ثابت, ثَبَتَ, دلیل, دوام, سچائی, شہادت, صداقت, قرار, قیام, گواہی, مضبوطی

ثبوت کے جملے اور مرکبات

ثبوت ضمنی, ثبوت بدیہی, ثبوت لسانی, ثبوت استحقاق

ثبوت english meaning

Permanence; constancyfirmness; prooftestimonyconviction(lit.) starting anewappeal [A]process of eating thus for idling away time [doublet of ‌ٹھونگنا]proofstabilitytaking initiative

شاعری

  • ثبوت مانگتے ہو تم اگر وفاؤں کا
    مری نگاہ میں دیکھو نگر وفاؤں کا
  • ثبوت دے نہ سکے جو بھی بے گناہی کا
    وہ شخص ٹھہرے گا مجرم‘ سزا کے قابل بھی
  • ثبوت برق کی غارت گری کا کس سے ملے
    کہ آشیاں تھا جہاں‘ اب وہاں دھواں بھی نہیں
  • ثبوت دوں گا تجھے میں وفاؤں کا اپنی
    ذرا سا گردشِ دوراں سکوں لینے دے
  • ثبوت مانگ رہے ہیں وہ مجھ سے اُلفت کا
    دکھادے خاک کوئی میرے قلبِ مضطر کی
  • ثبوت مانگ رہے ہیں مری تباہی کا!
    مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے
  • پر ثبوت دو ذات کے غم سے
    ملحدوں کو نپٹ تحزن ہے
  • انہیں کے دم سے ثبوت وجود استقرا
    انہیں کے فیض سے علم حقائق الا شیا
  • اجمل جہاں میں چہرہ بس اُسی کا ہے
    یہ ساری کائنات ثبوت ہی اُسی کا ہے

محاورات

  • بار ثبوت منتقل ہونا
  • پایہ ثبوت کو پہنچنا
  • پایۂ ثبوت کو پہنچانا
  • عدم ثبوت داخل دفتر ہونا

Related Words of "ثبوت":