ثمردار کے معنی
ثمردار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ثَمَر + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ثمر| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے صیغہ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٢ء میں "دیوان برق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھل دار درخت"]
اسم
صفت ذاتی
ثمردار کے معنی
١ - پھل دار، جس میں پھل لگا ہو، بارور۔
"صحن مکان میں درختان ثمردار مثل بیر، بہی، نارنگی لیمو، انجیر بھی لگائے جائیں۔" (خانہ داری (معیشت)، ١٩١٦ء، ٣١٢)