جادوگر کے معنی

جادوگر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + دُو + گَر }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جادو| کے ساتھ فارسی لاحقۂ فاعلی |گار| کی تخفیف |گر| لگنے سے مرکب توصیفی |جادوگر| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧١٣ء میں فائز دہلوی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["افسوں گر","جادو کرنے والا شخص","فسوں ساز","نیزنگ سازی","ٹونا کرنے والا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جادوگر کے معنی

١ - جادو کرنے والا، ساحر، ٹو نہایا، اوجھا۔

"جادوگر اس بات پر قادر ہے کہ ہوا میں اڑے، آدمی کو گدھا اور گدھے کو آدمی بنا دے۔" (١٩٠٢ء، علم الکلام، ٦٠:١)

٢ - سیانا، کاریگر۔ (جامع اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

 سانجھ آئی ویو دن ہی ہوا فکر میں آخر وہ دلبر جادوگر صیاد نہ آیا (١٧١٣ء، فائز دہلوی، دیوان، ١٧٨)

٣ - [ مجازا ] دلربا، محبوب۔

جادوگر کے مترادف

ساحر, جنتری

اوجھا, ساحر, سیانا, ماہر, ٹونہایا, کاریگر

جادوگر english meaning

a conjurorA magiciana sorcereran enchanterransom ; blood-money

Related Words of "جادوگر":