جال بندی کے معنی
جال بندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جال + بَن + دی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |جال| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |بند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦١ء میں "الف لیلہ نو منظوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : جال بَنْدِیاں[جال + بَن + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : جال بَنْدِیوں[جال + بَن + دِیوں (و مجہول)]
جال بندی کے معنی
١ - فریب دہی، مکر سازی۔
"حکیم صاحب کو اگرچہ اور جال بندیوں کی اطلاع کماحقہ نہ تھی۔" (١٩٠٠ء، ذات شریف، ٣٢)
٢ - محاصرہ، ناکہ بندی۔
"یہ منصوبہ شروع ہی سے . محدود نہ تھا شہر اور قلعہ میں بھی جال بندی تھی۔" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٢٨٦)