جام[1] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word jaam[1] meanings and details

جام[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جام }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جاموں[جا + موں (واؤ مجہول)]

جام[1] کے معنی

١ - گلاس، پانی پینے کا برتن۔

"نوکروں پر حکم کیا ایک آدمی کی خوراک کھانا اور ایک جام پانی دیا کرو۔" (١٨٢٤ء، سیرعشرت، ٧٢)

٢ - [ مجازا ] شراب کا پیالا، ساغر، پیالہ، ایاغ۔

 رکھا ساقی نے شیشہ ساں گریاں کبھی خنداں نہ شکل جام کیا (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ٤٧)

٣ - [ تصوف ] باطن عارف، حقیقت جامعہ۔

"خدات کی ذات میں مل جانے کو جام کہتے ہیں۔" (١٨٦٨ء، کشاف اسرار المشائخ، ١٥)

٤ - آئینہ۔ (جامع اللغات)

جام[1] کے مترادف

پیالہ, ساغر, کٹورا

جام[1] کے جملے اور مرکبات

جام سفال, جام جم

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!