جان دادہ
{ جان + دا + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جان| کے ساتھ فارسی مصدر |دادن| سے صیغہ حالیہ تمام |دادہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
جان دادہ کے معنی
١ - مرنے والا، (مجازاً) عاشق، فریفتہ، فدائی۔
دونوں جاں دادۂ مذہب ہیں مگر وقت کی بات کوئی ہندو نہ رہا کوئی مسلماں نہ رہا (١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ٩٦)
مترادف
قربان, عاشق, نثار