جان کا ٹکڑا
{ جان + کا + ٹُک + ڑا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جان| کے ساتھ |کا| بطور حرف اضافت لگانے کے بعد سنسکرت سے ماخوذ اسم |ٹکڑا| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ "آگ کا دریا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : جان کے ٹُکْڑے[جان + کے + ٹُک + ڑے]
- جمع : جان کے ٹُکْڑے[جان + کے + ٹُک + ڑے]
- جمع غیر ندائی : جان کے ٹُکْڑوں[جان + کے + ٹُک + ڑوں (و مجہول)]
جان کا ٹکڑا کے معنی
١ - جگر کا ٹکڑا، بے حد عزیز، بہت ہی پیارا۔
"یہ میرے چہیتے جان کے ٹکڑے دوست ہری شنکر کی بہن تھی۔" (١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ٢٩٧)